یورو کپ،فرانس کو شکست ، اسپین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یورو کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میونخ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں فرانسیسی کھلاڑی رینڈل کولو نے میچ کے آٹھویں منٹ میں گول کر کے سپین کے خلاف برتری حاصل کر لی۔

اسپین کے خلاف فرانس کا یہ برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، میچ کے 21ویں منٹ میں اسپین کے 16 سالہ لامین یمل نے شاندار گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کردیا۔ اسپین نے فرانس کے خلاف ایک بار پھر حملہ کیا اور 25ویں منٹ میں ایک اور گول کر دیا، اسپین کے ڈینیئل اولمو نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ یاد رہے کہ یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca