ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی ملاقات

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے خصوصی نشست میں ملاقات کی۔

اس نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ و اساتذہ شریک ہوئے۔

طلبہ نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ملک و خطے کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام پیدا کرنے والی قوت کے طور پر نمایاں ہو کر سامنے آیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔