سپیشل اولمپکس، پاکستانی ایتھلیٹ سفیر عابد نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی ایتھلیٹ سفیر عابد نے 16ویں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر ٹائم ٹرائل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے سفیر عابد نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ 23 ​​منٹ 02.02 سیکنڈ میں مکمل کیا، پاکستان اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں اب تک 10 گولڈ میڈل جیت چکا ہے۔

سفیر عابد نے کہا کہ میں نے پہلی بار ورلڈ گیمز میں حصہ لیا ہے جس کے لیے میں گزشتہ دو سال سے تیاری کر رہا تھا، کوچ ماہم طارق اور عادل لاکھو نے میری ٹریننگ پر پوری توجہ دی، میں پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیتنا چاہتا ہوں۔ 500 میٹر ٹائم ٹرائل ریس میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 14.15 سیکنڈز میں طے کر کے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ آمنہ ارشد نے 1 منٹ 16.82 سیکنڈز کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں

البرٹا حکومت 2030 اولمپکس کی بولی پر غور کر رہی ہے۔

فٹسال ایونٹ کے فائنل میں اومان نے پاکستان کو 6 کے مقابلے 3 گول سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔پاکستان چاندی کے تمغے کے ساتھ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر رہا۔پاکستان ٹینس ایونٹ کے ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور یونیفائیڈ مینز ڈبلز میں چوتھے نمبر پر رہا۔پاکستانی ایتھلیٹس ماہ نور، سمرن مہیش لال، جمیل الرحمان اور فرحان اسلم نے بوکی کے ٹیم ایونٹ میں کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چاندی کا تمغہ جیتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com