84
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رحمتوں، برکتوں، فضیلتوں اور عظمتوں والی رات شب معراج ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
مساجد میں خصوصی محافل و عبادات کا اہتمام کیا گیا، درود و سلام کے اجتماعات اور نعت خوانی کی گئی، نفلیں بھی ادا کی گئیں اور علمائے کرام نے واقعہ معراج اور اس کے فضائل پر روشنی ڈالی۔27 رجب کی رات نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف حاصل ہوا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد الحرام سے یروشلم اور پھر عرش عظیم تک کا سفر کیا۔ شب معراج میں امت محمدیہ کو 5 نمازوں کا شاندار تحفہ بھی ملا۔