اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رمضان المبارک کے آغاز پر مسجد نبوی میں خصوصی اور جامع قرآنی کورس شروع کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان کورسز کے ساتھ ساتھ ایک عالمی منصوبے کا بھی افتتاح کیا جائے گا جس سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مذہبی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
حرمین شریفین کے امور کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ اس کورس میں شرکاء کو قرآن کی صحیح تلاوت، تلفظ کو بہتر بنانے اور تجوید کے اصول سکھائے جائیں گے۔ یہ کورس مصدقہ اور ماہر اساتذہ کی نگرانی میں کروایا جائے گا۔یہ پروگرام سیکھنے والوں کی انفرادی ضروریات کے مطابق ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تدریسی طریقوں کو استعمال کرے گا، جن میں قرآن حفظ اور تلاوت شامل ہیں۔