ویڈیو میں پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے، ویڈیو میں پوسٹل بیلٹ کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی ہے، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواستیں 22 جنوری تک مانگی گئی ہیں.
پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست فارم الیکشن کمیشن نے کچھ دن پہلے جاری کیے تھے، پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے سے متعلق درخواست فارم بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں.
جیل کے قیدی اپنے حلقوں میں ووٹنگ کے لیے ریٹرننگ افسر کو پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، معذور افراد، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سرکاری ملازمین پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں.
پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے.
324