اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر لیگی قیادت متحرک ہوگئی، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنما ئوں سے ویڈیو لنک پر مشاورت کی، نواز شریف نے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
عمران خان کی طرح مجھے انصاف دیا جاتا تو ملک ترقی کررہا ہوتا ، نواز شریف
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 30 اپریل یا اکتوبر میں ہوں، تیار رہیں، ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے، قوم کو فتنے سے نجات دلانا ضروری ہے
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام رہنما انتخابی مہم میں مریم نواز کے ساتھ بھرپور شرکت اور تعاون کریں۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ پارٹی کے وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دئیے جائیں گے، عمران دور کی تمام بے ضابطگیوں اور غلط فیصلوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
قائد ن لیگ کامزید کہنا تھا کہ مریم نواز عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔