اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سرائیل کی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی پر ایران کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اب اس پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
فوجی حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے ساتھ رابطے میں تھا اور اس نے ایران کو رقم کے عوض ایرانی راکٹ حملوں اور اسرائیلی دفاعی میزائل کی مداخلت کی ویڈیوز فراہم کرنا جاری رکھا۔شن بیٹ نے وضاحت کی ہے کہ فوجی نے اپنی ڈیوٹی کے دوران کوئی خفیہ فوجی معلومات فراہم نہیں کیں، لیکن اس واقعے کو انتہائی حساس قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ دشمن ریاست سے براہ راست رابطہ تھا۔فوجی عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم فوجی کو اگلے ہفتے تک حراست میں رکھا جائے تاکہ مزید تحقیقات کی جاسکیں۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے "ایزی منی، ہیوی پرائس” کے عنوان سے ملک گیر اشتہاری مہم شروع کی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔. مہم واضح کرتی ہے کہ ایرانی عناصر کو معلومات فراہم کرنے والوں کو 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔