سری لنکا کے کرکٹر اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سرلنکاکے کرکٹر اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

میتھیوز، جنہوں نے 2009 میں ڈیبیو کیا تھا، اپنا آخری ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کے خلاف 17 جون کو گالے میں کھیلیں گے۔تاہم، وہ سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے لیے دستیاب رہیں گے، حالانکہ انھوں نے گزشتہ جون سے محدود اوورز کا کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں میتھیوز نے کہا کہ گزشتہ 17 سالوں سے سری لنکا کے لیے کرکٹ کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز اور فخر رہا ہے۔ میں نے کرکٹ کو سب کچھ دیا اور کرکٹ نے بدلے میں سب کچھ مجھے دے دیا اور جو کچھ میں آج ہوں میں کرکٹ کی وجہ سے ہوں۔

"انہوں نے کہا کہ جب میں ٹیسٹ فارمیٹ سے وقفہ لے رہا ہوں، سلیکٹرز کے ساتھ بات چیت کے مطابق، اگر میرے ملک کو میری ضرورت ہو تو میں محدود اوورز کے فارمیٹس کے لیے دستیاب رہوں گا۔واضح رہے کہ میتھیوز سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ریٹائر ہو جائیں گے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اب تک 118 میچوں میں 44.62 کی اوسط سے 8،167 رنز بنائے ہیں، وہ صرف کمار سنگاکارا (12،400 رنز) اور مہیلا جے وردھنے (11،814 رنز) سے پیچھے ہیں۔باؤلر کے طور پر میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی 33 وکٹیں حاصل کیں۔میتھیوز نے 2013 سے 2017 کے درمیان 34 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com