اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سری لنکا میں غیر ملکی ہیروئن کی اسمگلنگ کا سب سے بڑا کیس سنایا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایک ایرانی ٹرالر سے 17 افراد کو گرفتار کرنے کے بعد 111 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔. یہ غیر ملکی منشیات کی اسمگلنگ کا سب سے بڑا کیس ہے۔ان افراد کو اپریل 2016 میں حراست میں لیا گیا تھا اور تفتیش کے دوران 10 ایرانی شہریوں نے ہیروئن کی اسمگلنگ کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ٹرالر سے حراست میں لیے گئے دیگر 9 افراد میں 3 سری لنکن، 2 پاکستانی، ایک ہندوستانی اور ایک سنگاپوری شہری شامل ہیں۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نیگومبو ہائی کورٹ نے اگلے ماہ سات مشتبہ افراد کی سماعت کا شیڈول بنایا ہے۔اگلی سماعت میں 2 پاکستانیوں سمیت 7 دیگر افراد کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔سری لنکا کی پولیس نے کہا کہ اس کیس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کولمبو کو منشیات کے لیے ٹرانزٹ ہب کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔