سری لنکا ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے دستبردار ہو گیا ہے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سری لنکا سیاسی اور معاشی بحران کے باعث ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی سے دستبردار ہو گیا۔

سری لنکا کرکٹ (SLC) نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کو ایونٹ کی میزبانی کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق ایس ایل سی نے اے سی سی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث وہ ملک میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
ایشیا کپ اس سال اگست اور ستمبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہونا ہے۔ ایونٹ کے یو اے ای میں انعقاد کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ تاہم ایشیا کرکٹ کپ بھارت سمیت کسی بھی ایشیائی ملک میں منعقد ہو سکتا ہے۔

سری لنکا ممکنہ طور پر یو اے ای کرکٹ بورڈ سے درخواست کرے گا کہ وہ ایک ایسے مقام کا انتخاب کرے جہاں وہ ایونٹ کی میزبانی کر سکے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca