سر ی لنکا کو آئی ایم ایف کی پہلی قسط مل گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سری لنکا جو بدترین معاشی بحران کا شکار ہے کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل ئوٹ پیکج کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ میں آئی ایم ایف کی پہلی قسط کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی پہلی قسط سری لنکا کو مالیاتی نظم و ضبط اور گورننس کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

معاشی بحران ، سری لنکا کافوج میں کمی کافیصلہ

آئی ایم ایف نے بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔سری لنکا کے صدر نے کہا کہ حکومتی اہلکار آئی ایم ایف کی دوسری قسط کے لیے اپریل کے تیسرے ہفتے میں آئی ایم ایف کے حکام سے بات چیت شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں

سری لنکا میں مظاہرین نے ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس پر دھاوا بول دیا

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پیکج سے کم سود پر قرضوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے حکومت کو نئی اقتصادی سمت کا اعتماد ملے گا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے سری لنکا کے لیے 2 ارب 900 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد سری لنکا کو ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنڈز ملنے کی توقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca