سری لنکا کے صدر ملک سے فرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہو کر مالدیپ پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہو کر مالدیپ پہنچ گئے۔ سری لنکا کے صدر فوجی طیارے میں مالدیپ پہنچ گئے۔

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل صدر گوتابایا کے لاپتہ ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ہزاروں مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔ اس سے قبل صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا وعدہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے بھائی اور سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ باسل راجہ پاکسے بھی ملک سے فرار ہو کر امریکہ پہنچ گئے ہیں ادھر ملک میں ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت ہے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca