کولمبو میں موسلادھار بارش جاری، اسٹیڈیم پانی سے بھر گیا،میچز متاثر ہونے کا خدشہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں کولمبو میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے کولمبو میں شروع ہوں گے، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج دوپہر کولمبو پہنچیں گی جب کہ بھارتی ٹیم پہلے ہی کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایشیا کپ: کولمبو میں بارش کے باعث میچ نہ ہوئے تو پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گا

یاد رہے کہ کولمبو میں 10 روز تک شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر برقرار رہے گا۔

سپر فور مرحلے کا شیڈول
9 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، کولمبو

10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، کولمبو

12 ستمبر: ہندوستان بمقابلہ سری لنکا، کولمبو

14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کولمبو

15 ستمبر: ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش، کولمبو

کولمبو میں تمام میچز ضائع ہونے کی صورت میں پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔اس صورت حال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوں گے، میچ ضائع ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں کیا جائے گا تاہم پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے کی صورت میں فیصلہ دوسرے نمبر پر ہوگا۔ ٹاس پر ٹیم بنائی جائے گی۔ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے اور 17 ستمبر کو کولمبو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com