205
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو کو ایک بار پھر شکست دے دی۔
دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر رونالڈو کی خدمات سے بھی سعودی کلب النصر ٹائٹل سے محروم رہا، سپر اسٹار اپنی ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں
لیونل میسی نے تاریخ رقم کر دی
النصر اور الفتحم کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔تاہم، الاتحاد نے الفیحہ کو 3-0 سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ دوسری جانب میسی کی ٹیم پی ایس جی نے ریکارڈ 11ویں مرتبہ فرنچ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔
مزید پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو اورلیونل میسی کے دوستانہ میچ کا ٹکٹ 59 کروڑ میں فروخت
میسی نے اسٹراسبرگ کے خلاف گول کر کے رونالڈو کا یورپ کی ٹاپ فائیو لیگز میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔