243
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈالر کی سپلائی بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش فارم منگوانے کی اجازت دے دی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈالر کی سپلائی بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش فارم منگوانے کی اجازت دے دی۔
اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق منی چینجر غیر ملکی کرنسی کی برآمدات کے مقابلے میں کیش ڈالر درآمد کر سکیں گے۔
سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو برآمد شدہ کرنسیوں کی مالیت کا 50 فیصد نقد درآمد کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ برآمد شدہ کرنسیوں کا 50 فیصد بینکوں میں موجود ایکسچینج کمپنیوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہوگا۔
سرکلر کے مطابق منی چینجرز کو 31 دسمبر 2023 تک نقد ڈالر درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایکسچینج کمپنیوں کو برآمد کی جانے والی غیر ملکی کرنسیوں کے بدلے تمام ڈالر بینک اکاؤنٹ میں لانا پڑتے تھے۔