بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی نے سخت مالیاتی پالیسی کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مالی سال 2025 کے آخر تک افراط زر کو 5-7 فیصد تک کم کرنے کے لیے حقیقی شرح واضح مثبت بنیادوں پر ہے۔
1/3 Monetary Policy Committee (MPC) of #SBP has decided to maintain policy rate at 22% in its meeting held today. See https://t.co/P8SJRWWQhc#SBPMonetaryPolicy pic.twitter.com/t1ixjs3W5Z
— SBP (@StateBank_Pak) October 30, 2023
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ درمیانی مدت میں افراط زر کی شرح کو مستحکم رکھنے کی بنیاد مالی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کے منصوبے پر ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 14 ستمبر کو بھی شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔