154
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں جمعرات 23 مارچ سے رمضان المبارک کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کر د ئیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینک کی جانب سے شہریوں کو سوشل میڈیا پر رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے دفتری اوقات کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
اسٹیٹ بینک نے شرح سود 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بینک پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک عوامی لین دین کے لیے کھلے رہیں گے۔ مرکزی بینک کے مطابق جمعہ کو بینک صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔
مزیر پڑھیں
اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو درآمدی اشیا 31 مارچ تک کلیئر کرنے کی ہدایت
دوسری جانب خیال رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دو دن بینک بند رہیں گے، کل جمعرات 23 مارچ کی عام تعطیل کے باعث تمام بینک بند رہیں گے جب کہ دوسرے روز بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے۔ بند رہے گا ۔