اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 18 جنوری تک آرڈر کی گئی درآمدی اشیا کو 31 مارچ تک کلیئر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کمرشل بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درآمدی سامان خریدنے سے پہلے صارفین کے لیے اجازت لینا لازمی بنائیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو درآمدی دستاویزات کلیئر کرنے کا طریقہ کار فراہم کردیا گیا ہے، بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خوراک، ادویات اور توانائی وغیرہ کی درآمدات کو ترجیح دیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تاجر برادری نے نشاندہی کی ہے کہ شپنگ دستاویزات کی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے درآمدی سامان بندرگاہ پر پھنس گیا ہے، جس پر بینکوں سے کہا گیا ہے کہ پہلے 180 یا اس سے زائد دنوں کی ادائیگیوں کے لیے درآمدات کلیئر کریں۔ بینک ایکسچینج کا انتظام کرکے ادائیگی کرنے والوں کے دستاویزات کو صاف کریں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 18 جنوری تک آرڈر کیے گئے سامان کو 31 مارچ تک کلیئر کریں اور بندرگاہ پر پہنچنے والی شپمنٹ کی دستاویزات کو کلیئر کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درآمد شدہ سامان خریدنے سے پہلے صارفین سے اجازت لینے کا پابند کریں۔