اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 22 فیصد پر برقرار

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، تاجر اور صنعتکار اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے تھے جب کہ معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شرح سود کو موجودہ سطح پر بڑھایا یا برقرار رکھا جا سکتا ہے

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ .

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ہمارے تخمینے کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی 29 فیصد رہے گی، ہمارا ہدف مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد تک لانا ہے، مہنگائی کا ہدف مالی سال 2025 تک حاصل کرلیا جائے گا، آئندہ سال شرح نمو 2 سے 3 فیصد فیصد تک ہوگا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca