کرنسی نوٹوں کی غلط پرنٹنگ ، اب کیا ہو گا ؟اسٹیٹ بینک نے وضاحت کر دی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹوں کی شناخت کے لیے ایک مضبوط نظام موجود ہے، کیونکہ تمام معیار کی جانچ کے باوجود بڑے پیمانے پر پیداوار کے عمل میں اس طرح کے نقائص کا خطرہ ہے۔ پرنٹ شدہ نوٹوں میں سے بہت کم بینکوں یا عوام تک پہنچنے کا امکان ہے۔مرکزی بینک نے مزید کہا کہ نیشنل بینک ماڈل کالونی برانچ کو فراہم کیے گئے نوٹوں میں سے صرف 10 غلط پرنٹ شدہ نوٹ ملے، جو ملک میں چھپنے اور زیر گردش نوٹوں کی کل تعداد کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرول کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کو SBPBSC کاؤنٹرز سے حاصل کیے گئے درست نوٹوں سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں،واضح رہے کہ چند روز قبل اسٹیٹ بینک نے ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ نامکمل پرنٹنگ کے ساتھ نیشنل بینک کو بھیجے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، نوٹوں کی ایک سائیڈ پرنٹ اور دوسری طرف خالی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔