حکومت نے ایک سال میں ریکارڈ قرضے لئے،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے ایک سال میں 14900 ارب روپے کے قرضے لے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ملک کے اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کرد ئیے جس کے مطابق اپریل 2022 میں ملک کا مجموعی قرضہ 43705 ارب روپے تھا جو اپریل 2023 میں بڑھ کر 58599 ارب روپے ہوگیا۔

اس طرح وفاقی حکومت نے ایک سال میں 14900 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا یعنی یومیہ 41 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے ایک سال میں مجموعی قومی قرضوں کا 34 فیصد قرضہ لیا، صرف اپریل 2023 میں 1476 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا گیا، بیرونی قرضے نہ ہونے کی وجہ سے 99 فیصد قرضے مقامی ذرائع سے لیے گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں ملک پر واجب الادا بیرونی قرضے 7259 ارب روپے (49 فیصد) اضافے سے 22050 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
اسی طرح اندرونی قرضے ایک سال میں 7635 (34 فیصد) ارب روپے اضافے سے 36549 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com