افغانستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے تو امریکہ کارروائی کرے گا: محکمہ خارجہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صدر جو بائیڈن کے اس وعدے کو دہرایا ہے کہ اگر امریکہ نے  افغانستان میں بین الاقوامی دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہوتے  دیکھا تو  کارروائی کرے گا

 

یہ بیان بدھ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں افغانستان میں تشدد میں اضافے اور دہشت گرد گروہوں بشمول تحریک طالبان پاکستان  القاعدہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے میں طالبان کی ناکامی سے متعلق  پوچھا گیا تھا۔

 

بلنکن بلاول ملاقات بہترین رہی ، تعمیری بات چیت ہوئی ، نیڈ پرائس

پرائس نے کہا کہ افغان طالبان یا تو ناکام رہے ہیں یا ان وعدوں پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جو انھوں نے متعدد شعبوں میں کیے ہیں اور امریکا کا وسیع تر مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ دہشت گرد اور دیگر اس قابل نہ ہوں۔

انہوں نے اگست میں امریکی حملے میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کا بھی ذکر کیا تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتا ہے۔

پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، امریکی محکمہ خارجہ

نیڈپرائس نے کہا کہ امریکہ خطے میں پاکستان سمیت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام کے ذریعے دی گئی گرانٹ امداد کو یاد کیا جو پیشہ ورانہ فوجی تعلیم فراہم کرتا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca