بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید 1 کشمیری نوجوان شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی جنت نظیر کے ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج نے ایک گاؤں کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے اور سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔اس دوران موبائل فون سروس بھی معطل رہی اور ایمبولینس کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سرچ آپریشن میں خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے چند نوجوانوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جب کہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔بھارتی فوج نے شہید نوجوان کی میت لواحقین کے حوالے کرنے کی بجائے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔شہید نوجوانوں کے والدین اپنے لخت جگر کی میت کے حصول کے لیے سڑکوں کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے نوجوان کی شہادت کو پولیس مقابلے کا روپ دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھا اور بھارتی فوج کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca