اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے اپنی ہی پارٹی کے سربراہ عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال سے عمران خان اداروںکے خلاف خوف پھیلا رہے ہیں۔ آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں
توہین عدالت کیس،وزیر اعظم آزاد کشمیر نا اہل قرار
۔ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے بعد آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک و قوم کے لیے قربانیاں دیتی ہیں، مسلح افواج ملک و قوم کی سلامتی کی ضامن ہیں، قوم کو ان پر فخر ہے۔
انوار الحق نے عمران خان کو کچھ اور آزاد کشمیر اسٹیبلشمنٹ کو کچھ اور کہا ،تنویر الیاس برہم
یاد رہے کہ تنویر الیاس آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم رہے ہیں اور انہیں کچھ عرصہ قبل توہین عدالت کیس میں ہائیکورٹ نے ناہل قرار دیا تھا جس کے بعد وہ نہ صرف وزارت عظمیٰ بلکہ قانون ساز اسمبلی کی ممبر شپ سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے تھے