اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسٹیٹسٹکس کینیڈا آج جاب مارکیٹ کی صورتحال پر ایک رپورٹ جاری کرے گا۔
ایجنسی کی طرف سے اکتوبر میں کئے گئے لیبر فورس سروے کو شائع کیا جائے گا یہ رپورٹ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ماہرین اقتصادیات ممکنہ کساد بازاری کی بات کر رہے ہیں۔بینک آف کینیڈا کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آنے والے مہینوں میں شرح نمو صفر رہے گی اور معیشت جمود کا شکار ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ ماہ شرح سود میں نصف فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ کوشش مہنگائی کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ کینیڈا کی معیشت نے ستمبر میں 21,000 ملازمتوں کا اضافہ کیا، جبکہ اگست میں 5·4 کے مقابلے میں ستمبر میں بے روزگاری کی شرح 5·2 فیصد تک گر گئی۔ اس مہینے بہت کم لوگوں نے کام کی تلاش کی۔
160