173
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس میں سمندری طوفان کے دوران کیمپ سائٹ پر درخت گرگئے، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 76 افراد زخمی ہوگئے۔
بجلی کی تاریں گرنے سے 100,000 افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو سے چھ کلومیٹر دور وسطی علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت دس افراد جاں بحق اور چھہتر زخمی، طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیاں کچل گئیں۔بجلی کی تاریں گرنے سے ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم، 50 سے زائد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔یوشکراولا شہر کے میئر یوگینی مسلوف نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ماری ایل میں ہلاکتیں اور زخمی ہوئے ہیں۔ماری-ایل دریائے وولگا کے شمالی کنارے کے ساتھ ایک علاقہ ہے