260
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط کے تحت رواں مالی سال کے دوران بجلی کے صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے اور ریوالونگ کریڈٹ کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل ، کسانوں کیلئے بھی بجلی مہنگی
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں بجلی کے صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔ ستمبر تک بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی جائے گی جس سے 39 ارب روپے ریونیو ملنے کا امکان ہے۔
ستمبر سے دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر تک بجلی کی قیمتوں ارب روپے ملیں گے، ملنے والی رقم توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔