اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) . حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے کی سزاؤں کا اعلان کیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر جرمانے 2 جون سے 20 جون تک نافذ ہوں گے، اس عرصے کے دوران مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں داخل ہونا غیر قانونی حج تصور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
حج سیزن، وزٹ ویزے پر سعودیہ جانیوالوں کو مکہ جانے کی اجازت نہیں ہوگی
اعلان کے مطابق غیر قانونی طور پر مکہ میں داخل ہونے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ غیر ملکیوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر نکال کر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ حجاج کو بغیر پرمٹ مکہ مکرمہ لے جانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہو گا جب کہ ایسے عازمین کو مکہ مکرمہ لے جانے والے کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔