اونٹاریو میں اسکول ٹرسٹی ختم کرنے کی حکومتی تجویز پر سخت ردعمل

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل اونٹاریو کے وزیر تعلیم پال کیلاندرا کی جانب سے منتخب اسکول ٹرسٹیوں کو ختم کرنے اور اسکول بورڈز پر براہِ راست کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے اس اقدام کو سیاسی طاقت پر قبضہ اور مقامی جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے، جس کے براہِ راست اثرات صوبے بھر کے خاندانوں پر پڑیں گے۔

لبرل رکن اسمبلی جان فریزر نے کہاجب کسی والدین کو اپنے بچے کے اسکول میں مسئلہ ہو تو وہ کس کے پاس جائیں گے؟ اب وہ ٹرسٹی کو فون نہیں کر سکیں گے کیونکہ ٹرسٹیوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ آپ مداخلت نہیں کر سکتے۔”

فورڈ حکومت نے پہلے ہی کئی اسکول بورڈز، بشمول ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ، کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور منتخب ٹرسٹیوں کی جگہ نگران مقرر کر دیے ہیں۔

کیلاندرا نے اس اقدام کی وجہ مالی بدانتظامی کو قرار دیا اور کہا کہ تمام 72 بورڈز کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ فنڈز سیدھے کلاس رومز پر خرچ کیے جائیں۔

انہوں نے کہا: "میں اس بات پر سختی سے عمل کراؤں گا کہ اسکول بورڈز عوامی پیسے کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔”

لیکن ایلیمنٹری ٹیچرز فیڈریشن آف اونٹاریو کے نئے صدر ڈیوڈ ماسٹن کا کہنا ہے کہ حکومت اصل مسئلہ چھپانے کے لیے ٹرسٹیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے پچھلے سات سال میں اربوں ڈالر کی کٹوتی کرکے عوامی تعلیم کو منظم طریقے سے کمزور کیا ہے۔ یہی اصل بات ہے جس پر گفتگو ہونی چاہیے۔

ماستن نے الزام لگایا کہ حکومت تعلیم کے نظام کو جان بوجھ کر کمزور کر رہی ہے تاکہ اسے نجی شعبے کے حوالے کیا جا سکے۔

کینیڈین اسکول بورڈ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایک نگران کبھی بھی منتخب ٹرسٹیوں کی ٹیم کی جگہ نہیں لے سکتا۔

ایسوسی ایشن کے صدر ایلن کیمبل نے خبردار کیاجب والدین اور کمیونٹی کے لوگ اپنی مقامی پبلک اسکولز میں کسی بھی فیصلے میں جمہوری آواز سے محروم ہو جائیں گے تو اس کے حقیقی اور سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔وزیر تعلیم کے دفتر سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔