اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ غریب آٹا خریدنے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں جبکہ حکمران امریکہ کے 7 سٹار ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور دعوی کیا کہ حکومت اپنی حکمرانی بچانے کے لیے ڈرون کے ذریعے عوام پر آنسو گیس برسائے گی۔
پی ٹی آئی کے اتحادی نے مزید دعوی کیا کہ 72 وزرا میں سے 22 کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا اور اس معاملے پر ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ جلد ہی فیصلہ ہوجائے گا کہ آیا ملک قبل از وقت انتخابات کی طرف گامزن ہوگا یا پھر اختتام کی طرف۔