اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ا وٹاوا میں مانوٹک کے ایک ہائی اسکول کے اردگرد پولیس کی موجودگی دیکھی گئی ہے، جہاں ایک شخص کو "دھمکی آمیز پیغامات” بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
کینیڈین پریس کے مطابق، اٹاوہ پولیس نے سینٹ مارک کیتھولک ہائی اسکول کو مبینہ دھمکیوں کے بعد ایک شخص پر فردِ جرم عائد کی۔ یہ دھمکیاں اسکول کے ایک عملے کے رکن کی جانب سے امریکی کارکن چارلی کرک کی موت پر کیے گئے سوشل میڈیا پوسٹ کے ردعمل میں دی گئیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 14 ستمبر کی صبح تقریباً 8:28 بجے پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے ریور رج کریسنٹ کے 300 بلاک میں سرچ وارنٹ حاصل کیا اور اسی دوران مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری پُرامن طریقے سے کی گئی۔
سینٹ مارک ہائی اسکول کے پرنسپل نے اتوار کی صبح والدین کو پیغام بھیجا کہ اسکول کو دھمکی دی گئی ہے۔
اوٹاواکیتھولک اسکول بورڈ نے اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ پوسٹس چارلی کرک سے متعلق تھیں، جو گزشتہ ہفتے یوٹاہ کیمپس میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
23 سالہ ملزم پر دھمکی آمیز پیغام رسانی کا الزام لگایا گیا ہے۔اتوار کی شام والدین کو بھیجے گئے دوسرے خط میں کہا گیا کہ پولیس کا خیال ہے کہ اس وقت طلبہ یا عملے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس کیس کے بارے میں معلومات ہیں تو وہ مشرقی کرمنل انویسٹی گیشن یونٹ سے 613-236-1222 ایکسٹینشن 3566 پر رابطہ کرے یا کرائم اسٹاپرز کے ذریعے گمنام اطلاع دے