خضدار میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن، بھارت کے حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا جس میں بھارت کے حمایت یافتہ گروہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد خضدار کے علاقے میں موجود ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے دہشتگرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔

پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کیا جائے گا اور تمام دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔