امریکہ میں کامیاب ریفرنڈم،سکھوں کا خود مختار ریاست کے قیام کا فیصلہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم میں ووٹنگ کامیابی سے مکمل ۔

اس موقع پر امریکہ بھر سے سکھ برادری بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے لاس اینجلس پہنچی اور سوک سینٹر میں صبح 9 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سکھوں کی اپنی خود مختار ریاست قائم کی جائے۔انہوں نے بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے لیکن ان حملوں کے باوجود خالصتان تحریک کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 35000 سے زائد سکھوں نے بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لیے ووٹنگ میں حصہ لیا ہے جو کہ اس تحریک کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ووٹنگ کے اختتام پر، سکھ فار جسٹس لیڈر گرپتونت سنگھ پنو نے اپنی تقریر میں اگلے خالصتان ریفرنڈم کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ریفرنڈم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔ انہوں نے اس ریفرنڈم کی اجازت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔گرپتونت سنگھ پنو نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھ اپنے ووٹوں کے ذریعے ہندوستان کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ہندوستانی حکومت کے تحت نہیں رہنا چاہتے اور اب ہندوستان کی گولیوں کا جواب ووٹوں سے دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔