اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں قتل کی لررزہ خیز واردات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک شہری نے بیوی سمیت پورے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔
بیوی کی جانب سے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکل ہائیٹ نامی شخص نے اپنی بیوی توشا ہائیٹ کی جانب سے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد اپنے 5 بچوں، اپنی ساس اور اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ مشتبہ شخص نے جوڑے کے پانچ بچوں سمیت گھر میں سات افراد کو قتل کرنے کے بعد اپنی جان لے لی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں، لڑکیوں کی عمریں 17، 12 اور 7 سال ہیں جب کہ لڑکوں کی عمریں 7 اور 4 سال ہیں۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق، 40 سالہ توشہ ہائیٹ نے 21 دسمبر کو طلاق کے لیے درخواست دائر کی، جبکہ اس کے وکیل نے جمعرات کو کہا کہ ہائیٹ کو 27 دسمبر کو کاغذات پیش کیے گئے، جس دن یہ واقعہ پیش آیا۔
، اس واقعہ نے جنوبی یوٹاہ کے ایک چھوٹے سے قصبے اینوک کو ہلا کر رکھ دیا، جو ملک میں تیزی سےترقی کرنے والے علاقوں میں سے ایک سالٹ لیک سٹی اور لاس ویگاس کے درمیان آدھے راستے پر ہے۔