اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں ایک شہری بھی شہید جب کہ 9 شہری زخمی ہوئے۔
شہید حوالدار محمد عامر کی عمر 30 سال تھی اور ان کا تعلق میانوالی سے تھا۔
واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نئے ضم ہونے والے اضلاع کے قبائلی عوام، خواتین، اسکول کے بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد مایوس ہیں، ریاست نے دہشت گردوں کے تمام مطالبات مسترد کرتے ہوئے انہیں آئین کے مطابق سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے
دہشت گردوں کی نقل و حرکت کافی حد تک محدود ہو گئی، دہشت گرد دوبارہ منظم نہیں ہو سکے ان کے لیے کوئی رعایت موجود نہیں