پشاور صدر میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پرخودکش حملہ، دو دہشت گرد ہلاک،تین اہلکار شہید

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پشاور صدر میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خودکش دھماکے میں جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خودکش دھماکا کیا اور پھر دو دیگر دہشت گرد اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار دیا۔ فائرنگ کی آواز رک گئی ہے اور علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔

آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے حملہ آور ہیڈکوارٹر کے اندر نہیں پہنچ سکے، ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خودکش حملہ آور نے پہلے گیٹ پر دھماکا کیا اور دوسرا بھی ایف سی کی فائرنگ سے مارا گیا۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق سیکیورٹی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں اور شواہد اکٹھے ہونے کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔دھماکے کے بعد خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا اور حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز، فیڈرل ریزرو پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل بھی اسی چوک پر ایف سی کمانڈر کو خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں