292
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں دہشت گرد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق بحفاظت پولیس لائن پہنچ گئے، امیر جماعت اسلامی کا قافلہ کوئٹہ سے ژوب میں داخل ہورہا تھا۔
سراج الحق کی ریلی پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی لاش سول ہسپتال پہنچائی گئی ہے جب کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں