اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ خودکشی مسائل کا حل نہیں، انسان کو اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔
ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کی ناقابل یقین موت پر جہاں بہت سے لوگ غمزدہ ہوئے وہیں اداکارہ نازش جہانگیر نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیا۔
استحکام پارٹی کےچیئر مین جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی
معروف کرکٹر کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پر زور دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں نازش جہانگیر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اپنے چاہنے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی صحت پر بھی توجہ دیں۔
انہوں نے لکھا کہ "میں نے ہمیشہ اپنی ذہنی صحت کے بارے میں آواز اٹھانے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے
میں خود کشی نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن؟؟؟؟؟؟عالمگیر ترین کا خط منظر عام پر آگیا
یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی تھی عالمگیر ترین نے پستول سے خود کو سر میں گولی مار لی۔