اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو پانچ کے مقابلے ایک گول سے شکست دے دی۔
ملائیشیا کے جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے کھلاڑیوں نے پہلے کوارٹر میں تین گول کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی جس میں ہنری مرکھم نے دو اور جونی ہیبرٹ نے ایک گول کیا۔دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر سے گول کر کے پاکستان کا خسارہ کم کر دیا تاہم اس کے بعد پاکستان جونیئر ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ پاکستان ٹیم کو ملنے والے پینلٹی اسٹروک سے بھی فائدہ نہ ہوسکا جسے سفیان خان نے ضائع کردیا۔تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہو سکا۔ آخری کوارٹر میں، برطانیہ نے مزید دو گول کر کے اسے 5-1 کے سکور سے جیت لیا۔ پاکستانی ٹیم تیسرا میچ منگل کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔