5
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ارکان پارلیمنٹ کے بعد وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے جس کی سمری تیار کر لی گئی ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزراء اور وزراء مملکت ایکٹ 1975 کے الاؤنسز اور تنخواہوں میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔. یہ ترمیم 1975 کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی۔.
ذرائع کے مطابق شق تین کا تعلق وزراء کی تنخواہوں سے ہے۔. تنخواہ میں اضافے کی سرکولیٹ سمری کے ذریعے منظوری لی جائے گی . اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ 200،000 روپے اور وزیر مملکت کی تنخواہ 180،000 روپے ہے جبکہ وزراء کے الاؤنسز، گاڑیاں، دفاتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔.
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ترمیم کے بعد وزراء کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔.