الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بننی چاہئیں، یہ نشستیں مسلم لیگ ن کو دی جانی چاہئیں
انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی تھیں، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں کو یکجا کیا تھا ، مخصوص نشستوں پر قانونی پوزیشن واضح ہے، سنی اتحاد کونسل کو ایک بھی نشست نہیں ملی.
نذیر تارڑ نے مزید کہا ہے کہ جیتنے والی پارٹی کو مخصوص نشستیں ملیں گی
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی بغیر سوچے سمجھے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئی، ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی آئین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتی ہے
162