اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے حامیوں سے آئندہ صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کرنے کی اپیل کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کی خبر سب کے لیے حیران کن تھی، میرا وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے باہر ہونے کا فیصلہ درست تھا ۔دوسری جانب کانگریس کے 50 سے زائد ڈیموکریٹک ارکان نے کملا ہیرس کی حمایت کی ہے، امریکی ریاست مشی گن، الینوائے، مینیسوٹا، وسکونسن اور کینٹکی کے گورنرز نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
توقع ہے کہ صدارتی امیدوار کو اگست میں ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں باضابطہ طور پر نامزد کیا جائے گا، ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن 19 سے 22 اگست تک ریاست مشی گن میں منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا کے ہاؤس اسپیکر نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن سے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل نہیں ہیں۔ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن فوری طور پر صدارت سے مستعفی ہو جائیں، 5 نومبر کی تاریخ اتنی جلدی نہیں آئے گی۔