مقصدی الصدر کے حامیوں نے چار دنوں میں دوسری بار عراقی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مقتدی الصدر کے ہزاروں حامیوں نے ایک بار پھر عراقی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقتدی الصدر کے ہزاروں حامی ایک ہفتے کے دوران دوسری بار پارلیمنٹ میں داخل ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 125 افراد زخمی اور سیاسی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن فری حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں اور یہ عوام کے مطالبات ہیں۔ واضح رہے کہ 27 جولائی کو بھی ایسا ہی پرتشدد مظاہرہ ہوا تھا تاہم حالیہ مظاہرے میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں سمیت 125 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ مقتدی الصدر کے حامیوں نے پارلیمنٹ اور اراکین پر پتھرا ئوکیا، پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی روکنے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور اسٹن گرنیڈ فائر کیے۔

مظاہرے میں شریک ایک 49 سالہ شخص کا کہنا تھا کہ کرپٹ عراقی عوام کی وجہ سے ہمیں ناانصافیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے دو اعلی تعلیم یافتہ بچے بے روزگار ہیں، ملک میں نوکریاں نہیں ہیں، جس کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔

یاد رہے کہ مقتدی الصدر کی جماعت اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں پہلے نمبر پر آئی تھی لیکن حکومت بنانے میں ناکامی پر اپنے 74 قانون سازوں کو پارلیمنٹ سے واپس بلا لیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا