برازیل ، پولسو نارو کے حمایوں کا صدر لیو س سے استعفی کا مطالہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز  )برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے

دارالحکومت برازیلیا میں کانگریس پر حملہ اور صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے

استعفے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سابق صدر بولسونارو کے سینکڑوں حامی بھی صدارتی محل اور

سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ عمارتوں میں داخل ہونے میں

کامیاب ہوئے یا نہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بولسونارو کے حامیوں کو کھڑکیوں کے شیشے

توڑتے اور نیشنل کانگریس کی عمارت کی چھت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جب کہ کانگریس پر

حملے کے بعد کانگریس کی عمارت اور آس پاس کے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملہ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا کے یکم جنوری کو حلف اٹھانے کے ایک ہفتے

بعد کیا گیا ہے۔دوسری جانب برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا کا کہنا ہے کہ برازیلیا فسادات میں ملوث

ہر فرد کو ڈھونڈ کر سزا دی جائے گی۔

علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے برازیلین کانگریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے

کہا ہے کہ جمہوری اداروں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com