اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یون سک یول کی نظربندی میں توسیع کے بعد حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔
جنوبی کوریا کی ایک عدالت کی جانب سے مارشل لاء لگانے کی کوشش کے الزام میں سابق صدر کی نظر بندی میں مزید 20 روز کی توسیع کے بعد معطل صدر یون سک یول کے حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔رپورٹ کے مطابق معطل صدر کے مشتعل حامیوں نے عدالتی عمارت کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں جب کہ فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق عدالت پر حملے کے الزام میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 40 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد دی گئی۔
ملک میں مارشل لاء لگانے کے بعد معطل صدر یون سک کو چار روز قبل تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، جب کہ یون سک یول کے حامی اس سے قبل ان کی گرفتاری میں رکاوٹیں ڈال چکے تھے۔ واضح رہے کہ 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لا لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد یہ کیس آئینی عدالت میں زیر التوا ہے۔