248
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج ایک اور وزیراعظم کو برطرف کیا جا سکتا ہے۔
ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے معاملے میں فیصلہ دے چکی ہے، اب 3 رکنی بینچ صرف عملدرآمد بینچ ہے۔
الیکشن کے معاملے پر تمام جماعتوں کیساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں،فواد چوہدری
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک اور وزیراعظم کو برطرف کیا جاسکتا ہے، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ ایک اور وزیراعظم کو برطرف کردے گی۔
اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ایک مفرور ملزم الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلے کر رہا ہے۔