اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ آج دشمن اسرائیل کو اپنی سنگین غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل واحدی نے کہا کہ تل ابیب میں وزارت دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز کو بھی ایرانی حملوں کا براہ راست نشانہ بنایا گیا۔. آپریشن میں ہمارے اہداف میں سب سے اہم نواتم، اوڈا اور ٹیل نوف کے فضائی اڈے تھے۔. ان فضائی اڈوں میں اسرائیلی فضائیہ کی کمانڈ اور دیگر جنگی مراکز موجود تھے۔ایران کے ساتھ جنگ کب تک جاری رہ سکتی ہے؟ اسرائیلی دفاعی اداروں نے کہا ہے۔جنرل واحدی کے مطابق یہ اڈے ایران پر حالیہ حملے کا نقطہ آغاز تھے۔. اسرائیل پر میزائل حملوں میں مجموعی طور پر 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔. اسرائیل نے یہ سمجھ لیا ہوگا کہ ایران پوری طاقت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مستقبل میں ایسے انتقامی اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کا خیال تھا کہ کچھ فوجی مراکز کو نشانہ بنانے سے وہ ہمیں کمزور کر دے گا اور ہم خاموش رہیں گے۔. آج دشمن کو اپنی سنگین غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔