146
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) سپریم کورٹ ایک اور وزیر اعظم کو گھر بھیج سکتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کو ملک کے ایک اور وزیراعظم کو برطرف کر سکتی ۔
الیکشن میں مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوگا، پی ڈی ایم عمران خان کے قریب بھی نہیں، فوادچوہدری
ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے معاملے میں فیصلہ دے چکی ہے، اب تین رکنی بینچ صرف عملدرآمد بینچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کو ملک کے ایک اور وزیراعظم کو برطرف کر دے گی۔
اسٹیبلشمنٹ الیکشن کروانا چاہتی تھی لیکن نواز شریف نے انکارکیا، فوادچوہدری
دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی کارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کا ذمہ دار ججز کو قراردیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسے جج مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔