عمران خان کے پہلے سے بری کیس میں پولیس کی حیران کن کارروائی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پولیس کی جانب سے ایک غیر معمولی معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف پہلے سے باعزت بری کیے گئے مقدمے میں نیا چالان پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کے لیے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکیل سردار مصروف خان نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ عدالتی تاریخ میں پہلی بار دیکھا جا رہا ہے کہ کسی ملزم کو پہلے بری کیے جانے کے بعد اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کیا گیا۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ پہلے والا عدالتی حکم پیش کیا جائے تاکہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جا سکے۔

بعد ازاں وکلا نے عدالت میں عمران خان کی بریت کا آرڈر پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد نئے چالان والے کیس کو داخل دفتر کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ آزادی مارچ کے سلسلے میں تھانہ ترنول میں درج کیا گیا تھا، جس میں پہلے بھی عمران خان کو عدالتی طور پر باعزت بری کیا جا چکا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں